ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستانی فضائیہ کا پاکستان مقبوضہ کشمیر میں جیش کا کنٹرول روم تباہ ، 200 سے زیادہ دہشت گردمارے گئے

ہندوستانی فضائیہ کا پاکستان مقبوضہ کشمیر میں جیش کا کنٹرول روم تباہ ، 200 سے زیادہ دہشت گردمارے گئے

Tue, 26 Feb 2019 11:23:09    S.O. News Service

نئی دہلی، 26؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) پلوامہ حملہ کے بعد ہندوستانی فضائیہ نے سرحد کے پار چھپے بیٹھے جیش محمد کے دہشت گردوں کے خلاف گزشتہ رات بڑی کارروائی کی ہے ۔ ہندوستانی فضائیہ سے وابستہ ذرائع کے مطابق فضایئیہ نے گزشتہ رات لائن آف کنٹرول کے پار دہشت گرد کیمپوں پر تقریبا 1000  کلو گرام کے بم برسائے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اس فضائی حملہ میں 200 سے 300 دہشت گرد مارے گئے ہیں ۔

ذرائع نے بتایا کہ 26 فروری کی رات تقریبا 3:30 بجے میراج 2000 لڑاکو طیاروں نے دہشت گردوں کے بڑی ٹھکانوں پر حملہ کیا اور اس کو پوری طرح سے تباہ کردیا ۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے پاکستانی فوج نے الزام عائد کیا تھا کہ ہندوستانی فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی ہے۔ پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کیا کہ ہندوستانی فضائیہ کے طیاروں نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مظفر آباد کے سیکٹر میں داخل ہوگئے ۔ پاکستانی فضائیہ نے فورا کارروائی کی ، جس کے بعد ہندوستان جہاز واپس چلے گئے ۔ بتادیں کہ یہ جگہ پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں واقع ہے ۔


Share: